Official Web

پی ڈی ایم کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان بک (باقی صفحہ7بقیہ نمبر33) گئے اور اب انہی بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گی،صدرمملکت کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکی،صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائی،ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو مات دی اب مسلم لیگ (ن)آذاد کشمیر میں بھی کامیابی حاصل کریگی – پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے – ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے – پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہیکہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا اور اپوزیشن کی عدم شرکت کے بعد اس اجلاس کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں – فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہوچکا، صدر مملکت نے اجلاس بلانے کے لیے یہی لکھا ہے کہ آپ اعتماد کھوچکے ہیں