Official Web

وزیراعظم کیخلاف پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے, شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف پریس ریلیز جاری کرنا غیر مناسب ہے ،الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری اورآزادی اپنے اقدامات سے ظاہر کرے نہ کہ پریس ریلیزوں سی،الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں ہمارا اس کیخلاف دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں ، امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے موأقف پر نظرِ ثانی کرے گا ،انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں اگر یہ شفاف ہو ں گے تو جمہوریت مضبوط ہو گی ،جب بنیاد ٹھیک ہو گی توجمہوریت بھی ٹھیک ہو گی وزیراعظم نے صاف و شفاف انتخابات کرانے پر زور دیا تھا اورہماری حکومت پچھلے کئی ماہ سے صاف و شفاف انتخابات پر زور دیتی آرہی ہے ،شفاف الیکشن کی راہ میں پیسے کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ،نوازشریف اینڈ کمپنی نے پیسے اور غنڈہ گردی کا کلچر شروع کیا – وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیرفواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہے جب بنیاد ٹھیک ہو گی تو عمارت ٹھیک ہو گی جمہوریت اپنی جڑیں پکڑیں گی اور پارلیمنٹ کا تقدس بھی بحال ہو گا اور اس ملک میں 1985سے پیسہ کلچر چلا آرہا ہے اور یہ کلچر نوازشریف اینڈ کمپنی نیشروع کیا ، غنڈہ گردی شروع کی ،یہ سب شفاف الیکشن میں رکاوٹیں ہوتی ہیں جو نوازشریف لوگوں نے کھڑی کی اور ایک ایسا کلچر بنا دیا گیا جس نے معاشرے کی اخلاقی اقدار کونقصان پہنچایا اوراقدار و اخلاقیات کی جگہ پیسہ کلچر نے لے لی