Official Web

این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا، جس میں کہا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے – تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوارعلی اسجد نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی – علی اسجد کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے کر نیا الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور 19فروری کیاین اے75ڈسکہ کیانتخابی نتائج جاری کرنے کا حکم دیا جائے –