Official Web

چین کے سالانہ دو اجلاس ،چین کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دریچہ

عالمی ماہرین کے خیال میں چین کے بارے میں جاننے کے لیے چین کے سالانہ دو اجلاس ایک اہم دریچہ ہیں۔بیرونی میڈیا اداروں کے نزدیک چونکہ رواں برس چینیکمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ ہے اورچین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آغاز بھی ہو رہاہے لہذا اس موقع پر دونوں اجلاسوں کی دنیا کے لیےایک غیر معمولی اہمیت ہے۔حالیہ عرصے میں چین کیمثبت معاشی نمو کے تناظر میں دنیا کو توقع ہے کہ دونوںاجلاسوں کے دوران چین کی جانب سے مزید کھلے پن  ، جدت طرازی ، اور گرین ترقی کے لیے اقداماتمتعارف کروائے جائیں گے۔دونوں اجلاسوں کےدوران چین کے"14 ویں پانچ سالہ منصوبےاور 2035 کے طویل مدتی اہداف پر تبادلہ خیال کو مرکزی اہمیتحاصل ہے۔عالمی برادری کے لیے بھی چین کی اقتصادی پالیسیوں میں استحکام اہم نکتہ ہے۔ چین کی جانب سے کھلے پن کا فروغ بھی دونوں اجلاسوں کے دوران غیر ملکی میڈیا کی دلچسپی کا اہم موضوع ہے۔اس وقت چین دوہری گردش پر مبنی ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر میں تیزی لا رہا ہےجس سے دنیا کے سبھی ممالک کے لیے ٹھوس ترقیاتی مواقع میسر آئیں گے۔عالمی کمپنیاں بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہیں۔جدت پر مبنی معاشی ترقی بھی دونوں اجلاسوں کا ایک اہم موضوع ہے۔بیرونی میڈیا کے نزدیک چین جدت اور ٹیکنالوجی کی بدولت روایتی پیداواری طریقوں کو تبدیل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس میں نئی صنعتیں ، نئے فارمیٹس اور نئے کاروباری ماڈلز سامنے آئیں گے۔ دانشورانہ املاک کی عالمی تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین 2020 میں پیٹنٹ درخواستوں کے اعتبار سے دنیا میں سرفہرست ہے لہذا یہ توقع کی جا سکتی ہے کہچین جدت کی حامل ترقی کو آگے بڑھائے گا۔چین کی گرین ترقی بھی عالمی توجہ کا ایک اہم نکتہ ہے ،چین نے 2060 تک کاربن نیوٹرل کا عزم ظاہر کیا ہے لہذا اندونوں اجلاسوں کے دوران کاربن نیوٹرل کے حصولکے سلسلے میں ایک مفصل روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔دنیا ان دو اجلاسوں کی روشنی میں منتظر ہے کہ چینمختلف شعبہ جات میں کون سے نئے ترقیاتی مواقع سامنا لاتا ہے۔