Official Web

بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کی اداکاری کے بعد ایک اورپیش رفت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پروڈکشن ہاؤس کھول لیا۔

بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے فلموں میں جان ڈالنے والی اور لاکھوں مداحوں کی فہرست رکھنے والی اداکارہ نے اب اداکاری کے ساتھ ساتھ کرئیرمیں ایک بڑا موڑلے لیا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پرمداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنا پروڈکشن ہاؤس کھول لیا، جس پر وہ بہت خوش ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس کا نام ’اٹرنل سن شائن‘ ہے۔
اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آئیے آپ کوکہانیاں سناتے ہیں، خوشگوار کہانیاں، مبہم کہانیاں، حقیقی کہانیاں اور لازوال کہانیاں۔