Official Web

پی ڈی ایم ضمیروں کے سوداگر ہیں , شبلی فراز

شاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والوں کو شرم آنی چاہیے – شبلی فراز نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کریں گے ،سینیٹ الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے خدشات صحیح ثابت ہوئی، وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں – شبلی فراز نے کہا کہ یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں آج کا نتیجہ کل کی ویڈیو کا ثبوت ہی، پی ڈی ایم نے لوٹی ہوئی دولت کے منہ کھول دیے ہیں ، خیبرپختونخوا کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، عمران خان کے مستعفی ہونے کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنا چاہیے –