حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا, بلا ول بھٹو

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ،ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا ہی، وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں ، ان کی حکومت جارہی ہے – بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر کسی الیکشن میں آپ کے مخالف ایک رات پہلے الیکشن میں تاخیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کے امیدوار کو نااہل کرنے کا کہتے ہیں تو اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ حکومت جس کو آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا چاہیئے تھا آج پریشان ہے کہ وہ ہار رہے ہیں ، ان کی حکومت جارہی ہی، بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم تو کامیاب ہوچکی ہے ، ہم نے کٹھ پتلی حکومت کو پورے ملک میں بے نقاب کر دیا ہے ، قوم کو ضمنی انتخابات کے ذریعے دکھا دیا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں ، ہم نے قوم کو دکھا دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی اپنی حکومت سے اتنے ہی خفا ہیں جتنا عام آدمی ہی،ہم مل کران کونکالیں گے –