Official Web

اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر بھی ان سے حکومتی گاڑی نہیں چل سکی, شہباز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن کو جیل میں ڈال کر بھی ان سے حکومتی گاڑی نہیں چل سکی اس سے زیادہ اور نا اہلی (باقی صفحہ7بقیہ نمبر71) کیا ہو سکتی ہے ،ملکی ترقی رک گئی ہی، معیشت مکمل طو رپر تباہ ہوگئی ہی، غریب عوام کو مہنگائی میں جھونک دیا گیا ہی، گیس اور بجلی کے بلوں میں الجھا دیا گیا ہی، لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں – تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں انہوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا – میڈیا نمائندوں نے اپوزیشن لیڈر شہباز کو گھمیرے میں لے لیا – شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی ناقص کاکردگی اس کی ناکامی کا سبب بنے گی ، پی ڈی ایم ٹھیک انداز میں آگے بڑھ رہی ہے – کہ آج ہر ممبر نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالنا ہے ، الیکشن کمیشن شفافیت کو یقینی بنائے – ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف کا کہناتھا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں کہ پتہ چلے کہ کون جیتے گا – انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،ملک کی ترقی رک گئی ہی، معیشت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ،عوام کو 2 وقت کا کھانا میسر نہیں ہے ،غریب عوام گیس اور بجلی کے بلوں پر پریشان ہیں اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،عوامی مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال کر بھی ان سے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں اس سے بڑی نا اہلی اور کیا ہو سکتی ہے – ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے ،ہم نے ملک کی معیشت کو ترقی کی طرف موڑا تھا جس کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہی،کسی کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے آگے کیا ہوگا ،حکمرانوں کو صرف دن رات یہی فکر رہتی ہے کہ اب کس کو جیل میں ڈالنا ہے – کرپشن کرپشن کا چورن اب مزید نہیں بکے گا،قوم کو ان کی اصلیت کا پتہ چل گیا ہے –