Official Web

چین کی تحفظ ماحول کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں

چین کےتیرہویں پنج سالہ منصوبے کے دوران  تحفظماحول کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ حیاتیاتی ماحول میں زبردست بہتری آ رہی ہے۔ ملکی و  غیر ملکی شخصیات نے  اس حوالے سے اختیارکردہ اقدامات اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینکے اقدامات ایک شفاف اور خوبصورت دنیا کے قیامکے لیے انتہائی موزوں ہیں ۔ 
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی قائم مقام ایگزیکٹوڈائریکٹر  جوائس موسویانے کہا کہ وہ فضائی ماحول کیبہتری کے لیے  چین کے انتظام و انصرام  کی گواہ ہیں اور چین کے  ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالےسے پرامید ہیں ۔ 
 یاد رہے کہ تیرہویں پنج سالہ منصوبے کےدوران چین نے توانائی کے ڈھانچے میں اصلاحات کوفروغ دیا ہے ۔ چین نے دنیا کا سب سے بڑا انتہائی کماخراج پر مبنی صاف کوئلے سے چلنے والا بجلی کا ترسیلی نظام تعمیر کیا ہے  ۔ اس کے علاوہ چین   شمسی توانائی،ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی کی صلاحیت اور انسے بجلی کی پیداوارکے لحاظ سے دنیا میں  سرفہرست ہے۔ اس وقت چین  میں  صاف توانائی کا استعمال توانائیکے مجموعی  استعمال کا 23.4 فیصد  ہے۔