Official Web

چین بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کے اعتبار سے دنیا میں سرفہرست

عالمی تنظیم برائے دانشورانہ املاک کی دو  تاریخ کو جاری تازہ ترینرپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ 2020 میں دنیا بھر میں بین الاقوامیپیٹنٹ درخواستوں کی تعداد چار فیصد اضافے سے 275،900  تکجا پہنچی ہے جو تاریخی اعتبار سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔چین کی بینالاقوامی پیٹنٹ  درخواستوں میں  16.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو68720 درخواستوں کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔ چین کےبعد امریکہ 59230 بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔ جاپان ، جنوبی کوریا اور جرمنی بالترتیب تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔
شرح اضافہ کے تناظر میں چین 16.1 فیصد کے ساتھ دوسرےبڑے پیٹنٹ درخواست دہندہ ممالک سے نمایاں طور پر آگے ہے۔
پیٹنٹ درخواستوں کو جدت پر مبنی سرگرمی کے ایک اہم اشارےکے طور پر دیکھا جاتا ہے۔امریکہ  1978 میںپیٹنٹ تعاون معاہدہکے نفاذ کے بعد  سالانہ بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں میں سرفہرست رہا تھا ۔لیکن 2019 میں چین نے پہلی مرتبہ امریکہ  پرسبقت حاصل کی۔ 2020 میں بھی چین نے اپنی سبقت کاتسلسل برقرار رکھا  ،جس سے جدت کے میدان میں چین کیطاقت اور صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔