Official Web

زیادہ چھکے، پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے

کراچی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں محمد حفیظ تیسرے نمبر پر آگئے۔

لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹر نے ملتان سلطانز سے میچ میں 5گیندوں کو فضائی روٹ سے باؤنڈری کے پار پھینکا، یوں انھوں نے اپنے چھکوں کی مجموعی تعداد 225 کرتے ہوئے کامران اکمل (222) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

شعیب ملک نے سب سے زیادہ309 اورشاہد آفریدی نے 252 چھکے لگائے ہیں، محمد حفیظ اور کامران اکمل کے بعد عمر اکمل (215) اور آصف علی (213) کے نام پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔