Official Web

انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے, مریم اور نگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ فیصلہ کسی کی ہار جیت نہیں ، آئین کے مطابق ہی، انتخابات کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہی، الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت کرانے ہی ہمارا موقف تھا، آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے – ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، درخواست یہی تھی کہ سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیی، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیی، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا، جس کے ہم متاثرین ہیں ، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھی، خوشیاں منا رہیتھے – مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک الیکشن کمیشن کو کوئی ڈائریکشن نہیں دی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے