Official Web

ایئر چیف مارشل کی سربراہ پاک بحریہ سے الوادعی ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سربراہ پاک بحریہ سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں الوادعی ملاقات کی – ترجمان پاک بحریہ مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر امیر البحر نے ایئر چیف کا استقبال کیا – پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا – معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی – پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک فضائیہ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا – نیول چیف نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع میں پاک بحریہ کی معاونت اور مسلح افواج کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی کاوشوں کو سراہا – ایئر چیف نے پیشہ وارانہ امور میں پاک بحریہ کے بھر پور تعاون کی تعریف کی اور نیک خواہشات کے اظہار پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا