Official Web

مولانا فضل الرحمن سے آصف علی زرداری کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 200 ووٹ کے ساتھ کامیابی کا دعوی کر دیا ہے – تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات کی ہوئی ہے جس میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر سینئر رہنمائوں نے شرکت کی ہے – ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا – یوسف رضا گیلانی نے سینئر قیادت کو اراکین قومی اسمبلی کے رابطوں اور سینیٹ میں متوقع کامیابی پر تفصیلی بریفنگ دی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہوم ورک کے مطابق مجھے 190 سے لیکر 200 ووٹ ملیں گی،گیلانی نے حکومتی و اتحادی اراکین کی فہرست بھی پیش کی جنھوں نے انھیں ووٹ دینے کا یقین دلایا – گیلانی نے کہا کہ ان لوگوں سے فردا فردا بھی رابط کیا گیا جو ن لیگ ،ق لیگ اور پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئی،تو شاہ محمود قریشی کے بیٹے ،بھانجے اور ان کے حامیوں سے بھی رابط کرکے ووٹ مانگا ہے – ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری اور پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تین مارچ کو پی ڈی ایم جماعتوں کے تمام ایم این ایز ووٹ ڈالیں اور تمام ایم این ایز اس دن اسلام آباد میں موجود ہونے چاہئیں ،ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ یوسف رضا گیلانی کے رزلٹ کو دیکھ کر کیا جائے گا