Official Web

صدارتی ریفرنس کا فیصلہ خوش آئند ہی،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دے دیا،شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی پارلیمان اور آئین کو بے توقیر کرنے کی کوشش ناکام ہوئی ہے – ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے سینیٹ انتخابات آئین کے مطابق ہونگے – سپریم کورٹ نے حکومت کو پارلیمان کا راستہ دکھایا ہے حکومت ایک سیاسی معاملہ عدالت میں لے گئی،حکومت میں سیاسی معاملات کو پارلیمان میں حل کرنے کی صلاحیت نہیں حکومت کی قانونی ٹیم نے آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی – شیری رحمان نے کہا کہ ملک آرڈیننس فیکٹری سے نہیں پارلیمان سے چلے گا حکومت ملک کو ایڈہاک بنیاد پر چلانا بند کرے –