Official Web

دیہی حیات کاری، غربت کے خاتمے کے بعد چین کا نیا لانگ مارچ

پچیس فروری کو  چین میں غربت کے خاتمے  میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں کے لئے اعزازی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں اعلان کیا گیا کہ پوری چینی کمیونسٹ پارٹی اور نسلی گروہوں کے تمام لوگوں کیمشترکہ کاوشوں کے ذریعہ ، چین نے غربت کے خلافکے جنگ میں مکمل فتح حاصل کرلی ہے۔موجودہمعیارات کے مطابق ، 98.99 ملین دیہی غریب لوگوںکو غربت سے نکالا گیا ہے ۔ تمام 832 غریب کاؤنٹیوں ،اور تمام ایک لاکھ  اٹھائیس سو غریب دیہات کو غریب علاقوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے اور پورے ملک میں انتہائی غربت کے خاتمے کا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسی دن ، دیہی حیات کاری کا قومی بیورو  باضابطہطور پر قائم کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق  یہ محکمہ  چین کی ریاستی کونسل کے تحت کام کرنے والے غربت کے خاتمے و ترقی کے دفتر کی جگہ لےگا ۔ اس محکمے کا قیام چین کی ترقی کے عمل میں   اہم اقدامات کو متعارف کروانے کے سلسلے کی اہم کڑی ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ چین کی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخلہوگئی ہے۔

سب سے پہلے  غربت کے خاتمے و ترقی کے دفتر کا بند ہونا اور  دیہی حیات کاری کے قومی بیورو  کا قائم ہونا اس بات کی علامت ہے کہ چین میں انتہائی غربت کے خاتمے کی جدوجہد مکمل طور پر کامیاب ہو گئیہے اور  چین نے انسانی تاریخ میں غربت کے خلاف لڑائی میں پہل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔ چین کی اس کاوش سے لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ غربت کا خاتمہ کوئی نا ممکن مشن نہیں ہے۔تمام قوتوں کو متحدہ کرکے پورے عزم کے ساتھ کوشش کرکے اس ہدف کو پورا کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد چین ایک نئے لانگ مارچ کے راستے پر گامزن ہو رہا ہے یعنی تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دے کر  چین کو ایک ابتدائی خوشحال معاشرہ بنایا جائے۔

دوسرا ،اس سے پہلے چین کی ترقیاتی قومی حکمت عملی میں شہروں اور  ترقی یافتہ علاقوں کا تناسب زیادہ ہے۔ بعد میں دیہی علاقوں ، خاص طور پر دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا زور دیا جائے گا تاکہ ملک کی ترقی کے عمل کو زیادہ  متوازن اور  پائیدار بنایا جا سکے۔

آئندہ عرصے میں دیہی حیات کاری کے قومی بیورو کی ذمہ داریاں اور فرائض درج ذیل ہیں۔

اول، انتہائی غربت کے خاتمے کی جدوجہد کے ثمرات کو مضبوط بنانا۔اطلاع کے مطابق دیہی حیات کاری بیورو کے بیشتر اہلکار  آفس آف لیڈنگ گروپ فار پاورٹی ایلیوایشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے ٹرانسفر ہونے والے عہدیدار ہیں ، لہذا یہ دیہی کاموں سے کافی واقفیت رکھتے ہیں۔بیورو کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ دو بارہغریب ہونے کے خطرے سے دو چار  لوگوں کےحالات کی نگرانی کی جائے اور ان میں سے فوری ضرورت کے طالب لوگوں کے بارے میں   جلدمعلومات حاصل کی جا ئیں اور بروقت اقدامات  کے ذریعے ان کی مدد کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ  سابق غریب علاقوں کی پائیدار  ترقی کو مستقل طور پر مستحکم کیا جائے ، تاکہ غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکمکیا جا سکے اور اور دیہی حیات کاری کو موثر انداز میںفروغ دیا جا سکے۔

دوئم ، چین کی معیشت کی کمیوں کو پورا کرنا ۔اس وقت  چین دیہی آبادی تقریباًساٹھ کروڑ ہے جو چین کی کل آبادی کے پینتالیس فیصد کے لگ بھگ ہے۔تاہم دوسری طرف دیہی معیشت کا حجم ملک کے جی ڈی پیکے پانچ فیصد سے بھی کم ہے ، جو غیر معقولہے! اس لئے دیہی معیشت چین کی قومی معیشت مِیں سب سے کمزور حصہ ہے  ۔اس وقت چینی حکومت  دوہری گردش کی اقتصادی ترقیاتی حکمت عملی  کو نافذ کر رہی ہے ، اس لئے دیہی علاقوں کی معیشت کی اتنی بڑی گنجائش کو آزاد کرنا چینی معیشت کی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہوگا اور  یہ چین کی معاشی ترقی کا نیا انجن بن جائےگا۔

سوئم،دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو  متحرک کرنا ۔گزشتہ برسوں میں چین کے دیہی علاقوں کی ترقی کی ایک اہم وجہ  بنیادی تنصیبات کی تعمیر  ہے۔اس لئے  دیہی حیات کاری کے قومی بیورو  کیایک اور  اہم ذمہ داری دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے تمام وسائل کو  متحرک کرنا ہے جن میں سڑکیں ، آبی تنصیبات ، پاور گرڈ ، ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور فائبر آپٹکبراڈ بینڈ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ سب دیہی معیشت کی ترقی ،کاشتکاری میں بہتری ، اور دوسرے ترقیاتی  کاموں کو وسعت دینے میں بڑی سہولت فراہم کر سکتی ہیں۔

دیہی حیات کاری ایک منظم منصوبہ ہے جس کا بنیادیمقصد شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ترقیاتی خلیج کو کمکرنا  اور تمام لوگوں کو وسیع تر سماجی مساوات اور ترقیکے حقوق دینا ہے۔یہ مشن انتہائی غربت کے خاتمے کے مقابلے میں  آسان نہیں ہوگا ۔اس ہدف کی تکمیل کے لئے پالیسی سازی اور دوسرے انتظامی نظاموں کوبہتر بنانے  کی ضرورت ہے ،یوں زیادہ طاقتور اقداماتکے ذریعے زرعی اور دیہی حیات کاری اور جدت کاریکی رفتار کو تیز کیا جا سکےگا ، اعلیٰ معیار کی زراعت کوفروغ دیا جا سکےگا ، اور دیہی علاقوں کو زیادہ خوشحال ، خوبصورت اور امیر بنایا جا سکےگا۔

%d bloggers like this: