Official Web

چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس ” ۲۰۲۰ کے دوران امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ”شائع کرے گ

چین کی ریاستی کونسل کا انفارمیشن آفس حالیہ عرصہ کے دوران”  امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ” شائع کرے گا تاکہ امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

 رپورٹ  کے مطابق  امریکی حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وبا قابو سے باہر ہو گئی  اور پانچ لاکھ سے زیادہ امریکی اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

رپورٹ کے مطابق  امریکی جمہوری نظام کی خرابی سیاسی انتشار کا باعث بنی ہے اور امریکی معاشرے کو مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار کیاہے۔ امریکی جمہوری نظام پر لوگوں کا اعتماد 20 سالوں میں کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ امریکہ میں اقلیتیں نسلی امتیاز کا شکار ہیں۔ اسلحہ کے کاروبار اور فائرنگ کے واقعات میں ریکارڈاضافہ ہواہے ۔اس کے علاوہ  امیر اور غریب کے  درمیان  تفریق بڑھ گیا ہے ، اور کمزور گروہ  وبا  سے متعلق حکومت کے غیر فعال ردعمل کا سب سے بڑا شکار بن چکے ہیں۔

 

 امید ہے امریکہ دوہرا معیار ترک کرکے اپنے  ملک کے اندر انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظکے لئے ٹھوس اقدامات اختیار کرے گا، چین کی  وزارت خارجہ

یکم تاریخ کو  چین کی وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ، ایک رپورٹر نے پوچھا کہ  26 تاریخ کو ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے 23 ماہرین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے امریکی پولیس کے طاقت کے زیادہ استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اسحوالے سے چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ گذشتہ ایک سال میں ، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے قانون کے نفاذ میں تشدد کی اطلاعات تواتر سےمیڈیا میں آئی ہیں۔

"واشنگٹن پوسٹ” سروے کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں امریکہ میں تقریباً ایک ہزار افراد کو قانون نافذ کرنے والے افسران نے گولی مار کر ہلاک کیا ہے ، اور قانون نافذ کرنےوالے افسران  نے یومیہ اوسطا  3 افراد  کو ہلاک  کیا ہے ۔اس رویہ کے  پیچھے چھپے مسائل کا جانناضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بلاامتیاز ہر نسل ، رنگ ، صنف یا قومیت کے لوگوں   کا احترام ہونا چاہیے، اور انسانی حقوق کا تحفظ  ہونا چاہیے۔امید ہے  امریکہ دوہرا معیار  ترک کرتے ہوئےاپنے ملک کے اندرنسل پرستی اور  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تشدد  جیسے سنگینانسانی حقوق کے مسائل پر توجہ دے گا ، اور اپنے ملک کے اندر انسانی حقوق کے فروغ اورتحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔