Official Web

چینی وزارت دفاع کے فوج سے وابستہ حالیہ امور پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات

چین کی وزارت  دفاع کے پریس بیورو نے فوج سےوابستہ حالیہ امور پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔حالیہ برسوں میں چین کی طرف سے  اپنی فوجی صلاحیتوںکو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینکی وزارت دفاع نے کہا  کہ نہ تو ہم اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین کا ایک انچ  چھوڑ سکتے  ہیں اور نہ ہی ہمیں دوسرے لوگوں کی کسی چیز سے غرض ہے ۔چین کے دفاعی امور اور فوج کی تعمیر و ترقی مکمل طور پر قومی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تقاضوں کے مطابق ہے ۔ان کا مقصد کسی  کو نشانہ  بنانانہیں  ہے اور نہ ہی کسی  کو ہم سے خطرہ محسوس کرنا چاہیے ۔تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ چینی فوج نے ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ کے لئے ایک مضبوط قوت  کا کردار ادا کیا ہے۔

 پریس بریفنگ میں وبا کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے بتایا گیا کہ  فروری 2021 تک ، چینی فوج نےموزمبیق ، سربیا ، کیوبا اور لاؤس سمیت 50 ممالک کی افواج کو ماسک ، وینٹیلیٹر سمیت انسداد وبا سے متعلق دیگر سامان فراہم کیاہے اور پاکستان ، کمبوڈیا ، منگولیا اور فلپائن کی فوج کو ویکسین کی مدد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ چین نےکمبوڈیا ، پاکستان اوردیگر چار ممالک کو طبی ماہر ین کی ٹیمیں بھیجیں ہیں ، اور روس اور سنگاپور سمیت 18 ممالک کی افواج اور بین الاقوامی تنظیموں کےساتھ وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے تجربات شئیر کرنے کیلئے ویڈیو کانفرنسیں منعقد کی ہیں۔چینی فوج دوسرےممالک کی افواج کے ساتھ مل کر  وبا کا مقابلہ کرے گی، غیرروایتی سیکیورٹی کے شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرے گی ،اور انسانی صحت کے ہم نصیب  معاشرے کی تعمیر اور عالمیامن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے خدمات سرانجام دے گی ۔