Official Web

جے یو آئی کے رہنما کے قتل کےخلاف احتجاج مری جانے والی شاہراہ بلاک

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف بارہ کہو میں احتجاج کیا گیا ۔جے یو آئی کارکنان اور مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے اٹھال چوک بارہ کہو پر دھرنا اور احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے مری جانے والی شاہراہ بلاک کر دی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کا کہنا ہے کہ مقتول جے یو آئی کے سرگرم رکن تھے، لیکن واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔ قاری کرامت کا کہنا ہے کہ واقعہ حکومت اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے، مقتولین کے قاتل گرفتار کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: