Official Web

حکومت کے فیصلوں سے معیشت درست سمت پر گامزن، حماد اظہر

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماداظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بتدریج مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پہاڑ جیسے مسائل ورثے میں ملنے اور کورونا وبا کے باوجود حکومت نے بروقت اور درست فیصلوں سے معیشت کو سنبھالا دیا۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا وبا میں ہم رپورٹنگ نہ کریں لیکن ہم نے پیشرفت جاری رکھی اور فیٹف نے کہا ہے کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا۔