Official Web

دو ہزار بیس میں چین میں جی ڈی پی کی کل مالیت 101598.6 بلین یوان تک جاپہنچی ، چین کا قومی اعدادوشمار کا بیورو

چین میں اعدادوشمار کے قومی بیورو کی سرکاری ویبسائٹ نے اٹھائیس فروری کو "عوامی جمہوریہ چین کی 2020 کے قومی معاشی اور معاشرتی ترقی سے متعلقاعدادوشمار  جاری کیے ۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق، دو ہزار بیس میں چین میںجی ڈی پی کی کل مالیت 101598.6 بلین یوان تکجاپہنچی ہے۔ جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں دواعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ دو ہزار بیس میں 11.86 ملین نئی شہری ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں، پچھلےسال کے مقابلے میں سی پی آئی میں 2.5٪ کا اضافہ ہواہے۔  اس کے ساتھ ساتھ، 2020 کے آخر میں،چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3216.5 بلین امریکی ڈالرتھے ، جس میں پچھلے سال کے آخر کے مقابلے میں 108.6 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 2020 میں  براہراست غیر ملکی سرمایہ کاری کے حقیقی استعمال کیمالیت 1000 ارب یوان تک جاپہنچی ہے۔ جو پچھلےسال کے مقابلے میں 6.2 فیصد زیادہ ہے ۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد، نو کروڑ نواسی لاکھ نوے ہزار دیہی آبادی کو غربت سے نجات دی گئی ہے۔  اعدادوشمار کے قومی بیورو کےنائب صدر شینگ لائی یون نے تعارف کرتے ہوئے کہاکہ دو ہزار بیس میں چین میں مجموعی معاشی حجم 100 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرگیا ہے ، اور فی کس جی ڈی پیمسلسل دو سرے سال  10،000 امریکی ڈالر سے زیادہرہی ہے۔

%d bloggers like this: