Official Web

چینی خصوصیات کی حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کی راہ پر گامزن رہا جائے،چینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون

یکم مارچ کو” چینی خصوصیات کی حامل سو شلسٹ قانونکی حکمرانی کی راہ پر گامزن رہا جائےکے موضوع پرچینی صدر شی جن پھنگ کا مضمون چھیو شی رسالے میں شائع ہوگا۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  چینیکمیونسٹ پارٹی قانون کی حکمرانی  کو  اہمیت دیتی ہے۔سی پی سی کی اٹھارہویں قومی  کانگریس کے بعد چین میںقانون کی حکمرانی میں تاریخی اصلاحات اور پیش رفتہوئی ہے۔جامع قانون کی حکمرانی کا مجموعی ڈھانچہ بنیادیطور پر وجود میں آچکا ہے اور عملی تجربات میں بھی اہمپیش رفت ہوئی ہے۔
مضمون میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مستقبلمیں جامع قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے سی پیسی کی قیادت کو مضبوط بنایا جائے گا ،عوام کو مرکزی اہمیت دینے کی پالیسی پر ثابت قدم رہا جائے گا ،سائنسیطریقہ کار اپنایا جائے گا اور با اخلاق اور باصلاحیتکارکنان کی تربیت کو اہمیت دی جائے گی۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جامع قانونکی حکمرانی کو فروغ دینا ملک کی حکمرانی میں گہری سطح کی اصلاح ہے۔سائنسی نظریات اور تصورات سے اس عمل کی رہنمائی کی جائے۔