Official Web

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں چینی نمائندے کا بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے پر زور

چھبیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کےچھیالیسویں اجلاس میں ، اقوام متحدہ کے جنیوا آفس اورسوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقلنمائندے چھن شو نے روس ، کیوبا ، پاکستان ، جنوبی افریقہ ،انڈونیشیا ، سعودی عرب ، مصر سمیت  32  ہم نظر ممالک کینمائند گی کرتے ہوئے  تمام ممالک سے  بین الاقوامی تعاون اورکثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی اور ہائی کمشنر برائے انسانیحقوق  دفتر سے تعمیری مکالمے اور رابطے  کو فروغ دینے اوراپنےفرائض کو معقول اورمنصفانہ انداز میں  سرانجام دینے پر زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ   بینالاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی کو مضبوط بنائیں ، اور عالمی سطح پرکووڈ۱۹ کی وبا پر قابو پانے کے لئے بنیادی کردار ادا کرنے کےلئے اقوام متحدہ کے نظام کی حمایت کریں۔