Official Web

چینی صدر شی جن پھنگ کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

چین کے صدر  مملکت شی جن پھنگ نے  پچیس فروری کی شامفرانس کے صدر میکرون کے ساتھ فون پر گفتگو کی۔

شی جن پھنگ  نے نشاندہی کی کہ 2020 میں آپ کے ساتھ پانچمرتبہ ٹیلی فون پر ہونے  والی گفتگو  نے چین اور فرانس کےتعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دیا ہے۔ ہم نے جو اتفاق رائےحاصل کیا ہے اس پر عمل درآمد ہوچکا ہے۔ نئے سال میں فریقینکو باہمی اعتماد کو گہرا کرنا چاہئے ، ایک دوسرے کے بنیادیمفادات اور اہم تحفظات  کا احترام کرنا چاہئے ،تعاون کےمعاہدوں پر عمل درآمد کرنا چاہئے ، اور توانائی ، ہوا بازی  اورزرعی خوراک کے شعبوں میں عملی تعاون کو مسسلسل  فروغ دیناچاہئے تاکہ چین فرانس تعاون کے فروغ کو  نئی قوت فراہم کیجاسکے۔ چین  پیرس  بین الاقوامی مالیاتی مرکز  کی تعمیر کی حمایتکرتا ہے۔

میکرون نے کھلے پن  اور تعاون پر مبنی رویہ  کے تحت اہم شعبوںمیں باہمی تعاون میں مزید پیش رفت کو فروغ دینے اور یورپ اورچین کے مابین تبادلہ خیال اور تعاون کو فعال طور پر فروغ دینےکے لئے چین کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین اور چین  سرمایہ کاری  معاہدےکے نفاذ کے فروغ کے لئے مل کر کام کریں گے۔ فرانس نے وباکے خلاف جنگ میں بین الاقوامی تعاون خاص طور پر دوسرےممالک کو ویکسین کے حصول کو تیز کرنے میں مدد کرنے  پر  چینکے مثبت  کردار کی تعریف کی،اور اس سلسلے میں چین کے ساتھتعاون کو مستحکم کرنے کی امید  کا اظہار کیا۔