Official Web

چینی رہنما شی جن پھنگ کا سوشل سیکورٹی نظام کی بہتری پر زور

چھبیس فروری کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  شی جن پھنگ نے زور دیا کہ سوشل سیکورٹی عوامی زندگی کی بہتری کی ضمانت دینے ،سماجی انصاف کا تحفظ  کرنے اور عوامی فلاح بہبود کو بہتر بنانے کا بنیادی نظام ہے  اور حکمرانی کا اہم جز ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مزید شہریوں کو سوشل سیکورٹی  نظام میں شامل کیا جائے،عوام کو مزید مضبوط ،مکمل اور قابل اعتماد سوشل سیکورٹی فراہم کیاجائے۔عوام کی مختلف اقسام کی ضروریات کو پورا کیا جائے،تمام عوام کا احاطہ کرنے والا سوشل سیکورٹی  نظام تشکیل دیا جائے تاکہ چین میں پائیدار ترقی کو فروغ ملے ۔