Official Web

1028 چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس تعمیر کیے جائیں گے, محمود خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں 332 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پرو جیکٹ میں سے 311 مکمل ہوچکے ہیں – گوادر پرو نے کے مطابق وزیر اعظم کے کلین انرجی انویسٹمنٹ پروگرام (پی ایم اے سی ای این آئی پی ) کے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر96) تحت دوسرے مرحلے میں مزید 672 بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے – خیبر پختونخوا توانائی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر پلاننگ آفیسر ملک لقمان نے کہا کہ پی ایم اے سی ای این آئی پی کا پہلا مرحلہ رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا جس میں 32 میگاواٹ صلاحیت کے 332 چھوٹے تونائی کے منصوبوں میں سے 311 اب تک مکمل ہو گئے اور باقی کو اس سال جون تک مکمل کیا جائے گا – دوسرے مرحلے میں 53 میگاواٹ کے 672 چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر کام شرو ع کیا جا چکا ہے جو 2023 تک مکمل ہوں گے ، جن سے تقریبا 10 افراد مستفید ہوں گے – گوادر پرو کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان نے بتایا ہے کہ یہ چھوٹے پاور اسٹیشنز کل 55 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے – کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل مالی صورتحال کے باوجود صوبے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا – 18 ارب کا پی ایم اے سی ای این آئی پی کا ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی)کی مالی اعانت سے آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت صوبے کے شمالی اضلاع میں دو مراحل میں 1028 چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس تعمیر کیے جائیں گے – اس کا مقصد صوبے کی بجلی سے محروم آبادی کی ضروریات کو تیزی سے پورا کرنا تھا اور چھوٹے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر سے مقامی ہائیڈرو پاور کی صلاحیت سے استفادہ حاصل کرنا تھا –