Official Web

ووٹ چوری کے اصل ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے , مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمشن سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ ووٹ اور الیکشن کمشن کے عملے کی چوری کے اصل ذمہ دار عمران خان ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے – اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران اور وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت پوری انتظامیہ کو یرغمال بنارکھا تھا – انہوں نے کہا ووٹ چوری کے اصل سرغنہ عمران خان کے خلاف کارروائی تک احتساب کا عمل نامکمل رہے گا – انہوں نے کہا چیف سیکریٹری کیوں دستیاب نہیں تھے اور دوبارہ رابطہ کیوں نہیں کیا اس سوال کا جواب تلاش کرنا ضروری ہے – انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کے وقت چیف سیکریٹری کے علم میں تھا تو انہوں نے عملے کی واپسی کی یقین دہانی کرائی تھی – انہوں نے کہا تمام حقائق اور شواہد گواہی دے رہے ہیں کہ ووٹ کی امانت میں خیانت عمران خان نے کی، مجرم وہی ہیں – انہوں نے کہا اصل مجرموں کے خلاف کارروائی جب تک نہیں ہوگی، انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے – انہوں نے کہا 2018کی ووٹ چوری کی پیداوار 2021 میں وہی واردات دوہراتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

%d bloggers like this: