Official Web

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہی, شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہی، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشا کے مطابق ہوں – سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں ، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے – شبلی فراز کا کہنا تھا کہ چِت بھی میری ، پٹ بھی میری ، انٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہے جو ان کی منشا کے مطابق ہوں ، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے –