Official Web

الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے, عثمان ڈار

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے – نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے عثمان ڈار نے کہا کہ ادارے آزاد ہیں اس لیے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ آیا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے – واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے

%d bloggers like this: