Official Web

کرس گیل کے متبادل فاف ڈوپلیسی کراچی پہنچ گئے

کراچی: (سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 6 میں ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کی جگہ فاف ڈوپلیسی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کی جگہ جنوبی افریقی اسٹار فاف ڈوپلیسی ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔فاف ڈوپلیسی کراچی میں 2روز کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کریں گے۔