Official Web

سنکیانگ میں نسل کشی کا بیانیہ بے بنیاد ہے ، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے  پچیس تاریخکو میڈیا بریفنگ میں متعدد مغربی ممالک کی جانب سے سنکیانگمیں تحفظ انسانی حقوق سے متعلق عائد الزامات کو رد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "سنکیانگ میں نام نہاد نسل کشیاور دیگر منفیبیانات  حقائق سے عاری ہیں۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ساٹھبرسوں میں سنکیانگ  کے لوگوں کی اوسط  متوقع عمر30  سال سےبڑھ کر  ​​72 سال  ہو چکی ہے جبکہ  گزشتہ چالیس سالوں کےدوران سنکیانگ میں ویغور قومیت کی آبادی میں  دو گنا سے زائداضافہ ہوا ہے۔ دو ہزار دس تا دو ہزار اٹھارہ  میں سنکیانگ میںویغور قومیت کی آبادی میں پچیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے  جو ہان قومیت کی شرح اضافہ کے لحاظ سے   بارہ گنا  زائد ہے ۔ چاو لیجیان نے میڈیا نمائندگان سے استفسار  کیا کہ  کیا آپ میں سےکسی نے ایسی نسل کشی دیکھی ہے؟