Official Web

چین امریکہ کے ساتھ معاشی و تجارتی تعلقات کو معمول پر واپس لانے کا خواہاں ہے

چین کے وزیرتجارت وانگ وین تھاؤ نے چوبیس تاریخ کو بیجنگمیں منعقدہ چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے اطلاع کی پریسکانفرنس میں کہا کہ رواں سال غیرملکی تجارت کی صورتحال پیچیدہاور سنگین رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چین رواں سالغیرملکی تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کے استحکام کو برقرار رکھےگا۔

وانگ وین تھاؤ نے بتایا کہ رواں سال غیرملکی صنعتی چین اورسپلائی چین کے استحکام  کو یقینی بنایا جائے گا، غیرملکی تجارتی وکاروباری اداروں کو اپنی مارکیٹ کو وسعت دینے میں مدد فراہم کیجائے گی۔اور پالیسی کے اعتبار سے امدادوحمایت کو مضبوط بنایاجائے گا۔

چینامریکہ تعلقات کے حوالے سے چین کے وزیرتجارت نےکہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی  شعبے میںتبادلے کو وسعت دینا چاہتاہے،باہمی اعتماد، برابری اور مشترکہمفادات کی بنیاد پر تعاون کرنا چاہتا ہے۔ہم توقع رکھتے ہیں کہ امریکہکے ساتھ بات چیت کے ذریعے تنازعات پر قابوپا کر تعاون کوزیادہ توجہ دی جاسکے گی اور دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کومعمول پر واپس لانے کی کوشش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں چین کی وزارت تجارت کے نائب وزیر وانگ شو چننے اسی روز جامع اور ترقی پسند ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ معاہدہیعنی سی پی ٹی پی پی کے حوالے سے آگاہ کیا کہ چین  سی پی ٹی پیپی  کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس معاہدے کے گیارہ ارکانکے ساتھ غیرسرکاری رابطہ بھی کررہا ہےتاکہ معاہدے کے حوالےسے درست تفہیم حاصل کی جائے ۔

%d bloggers like this: