Official Web

چین میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کے لئے اعزازی تقریب کا انعقاد

چین میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں خدماتسرانجام دینے والوں کے لئے اعزازی تقریب پچیس تاریخ کی صبحبیجنگ میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ نے اجلاس سے اہم خطابکیا ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویںقومی کانگریس کے بعد سے، چین نے انسانی تاریخ میں  غربت کےخلاف سب سے بڑی اور مشکل جدوجہد کا آغاز کیا۔ آٹھ سال کی انتھک محنت کے بعد، 832 غریب کاؤنٹیوں اور 128000 غریبدیہات کو غربت کی فہرست سے نکالا گیا ، موجودہ معیارات کےتحت تقریباً 100 ملین دیہی غریب عوام کو غربت سے چھٹکاراحاصل ہوا، جو  تخفیف غربت کی تاریخ میں ایک معجزہ  ہے۔ چیننے پائیدار ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2030  کےپائیدار ترقیاتی ایجنڈےمیں طے شدہ غربت کے خاتمے کے ہدف کودس برس قبل حاصل کیا اور اپنے ملک میں انتہائی غربت اورعلاقائی غربت کے مسئلے کو کامیابی کے ساتھ حل کیا۔ شی جنپھنگ نے کہا کہ غربت سوشلزم نہیں ہے۔ اگر غریب علاقوںمیں دیرپا غربت سے نجات نہیں پائی جاسکتی اور عوام کے معیارزندگی کو بلند نہیں کیا جاسکتا تو چینی خصوصیات کے حامل سوشلزمکی خوبیاں ظاہر نہیں ہوں گی، اس صورت میں اسےسوشلزم نہیںقرار دیا جا سکتا ہے۔ غربت کے خاتمے کے شعبے میں چین کیحاصل کردہ کامیابی چین کی ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کی مشترکہکامیابی ہے، اس کامیابی نے بنی نوع انسان کے ہم نصیبسماج کی تعمیر کے لیے اہم خدمت سرانجام دی ہے۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں، جناب شی جن پھنگ نے انسداد غربتکے امور کا جائزہ لینے کے لئے پچاس سے زائد دورے کئے، اسدوران انہوں نے انتہائی غربت کے شکار چودہ علاقوں میں عوامسے بالمشافہ ملاقاتیں کیں۔ غریب  علاقوں میں لوگوں کو غربتسے نجات دلانے میں معاونت کی خاطر 30 لاکھ سے زائد سرکاریعہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ آٹھسالوں میں، غربت کے خلاف جنگ میں سے1800 زیادہ چینیعہدیداروں نے جام  شہادت نوش کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ  نے کہا  کہ غربت کے خاتمے کے نتائجکو مستحکم کرنے اور انہیں وسعت دینے کے لئے دیہی ترقی پربھرپور توجہ دینی چاہیے۔