Official Web

منی لانڈرنگ ریفرنس، حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرلی

لاہور (آن لائن ) لاہور ہائیکو رٹ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست منظور کر تے ہوئے انہیں دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا – بدھ کو جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے بنچ نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پرسماعت کی – نیب پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری نے حمزہ شہباز کے مربوط نیٹ ورک کا چارٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نہ صرف بے نامی دار ہے بلکہ ملزم نے شریک ملزمان کی معاونت بھی کی، وہ منی لانڈرنگ میں سہولت کار، ساتھی اور فائدہ حاصل کرنے والا بھی ہے