Official Web

20حلقوں میں الیکشن نہیں پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں

وزیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75ڈسکہ میں 20حلقوں میں الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ حلقے میں دوبارہ الیکشن کرائے  جائیں ، اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دی،نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی – لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے منظم دھاندلی کی، ہمارے ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، پولنگ اسٹیشنز کو بند کرنے کے لیے فائرنگ کرائی گئی، حکومت کی دھاندلی میں چھ چھ گھنٹے پولنگ روکی گئی، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجاتی ہے – ساری رات کیسے ووٹنگ ہوتی رہیî ہمیں 20 پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن نہیں چاہیی، ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی پورے حلقے میں ری پولنگ چاہئے – مریم نواز کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کو پہلے ہی روز فراڈ شیٹ کہا تھا، عمران خان کے کارندوں نے براڈ شیٹ سے اپنا کمیشن مانگا، براڈشیٹ سے پیسے لینے والے بے نقاب ہوگئی، کمپنی ان کو رسوااور بے نقاب کررہی ہی، نوازشریف سے پیسے نکلوانے کے چکر میں حکومت کو خود رقم دینی پڑگئی – لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں انصاف کے دو معیار اعلی عدلیہ پر دھبہ ہیں ، اوپن بلیٹنگ کی ترمیم سینیٹ کا مسئلہ سپریم کورٹ اس میں پارٹی نہ بنے اور نہ ہی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دی، اگرسپریم کورٹ نے حکومت کو کوئی ریلیف دیا تو فیصلہ یکطرفہ ہوگا، اعلیٰ عدلیہ کوگندے کھیل میں گھسیٹنے پر حکومت کو بے نقاب کرتے رہیں گے – مریم نواز نے مزید کہا کہ پرویزرشید کے کیس میں حکومت بے نقاب ہوگئی، بدنام زمانہ غنڈوں کے کاغذات منظور ہو جاتے ہیں ، اور حق سچ بیان کرنے پر پرویزرشید کو سینیٹ الیکشن سے محروم رکھا جاتا ہی، عمران خان حکومت مستند اغواکار ہیں ، دھند میں بندے اغوا کرنا ان کی حکومت کا شیوہ ہی، میرے خلاف نیب کے نوٹس بھی دھند میں گم ہوگئی، ایسے ہتکھنڈے حکومتی تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے مترادف ہیں – حمزہ شہباز کی ضمانت پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے ہمت اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جبکہ ایک اور ایک گیارہ ہوتے ہیں اب ہم ساتھ ہوں گے –

%d bloggers like this: