Official Web

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہی، شبلی فراز

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے – سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے – وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن ‘‘ہاتھی کے دانت کھانیکے اور دکھانے کے اور’’ کے مترادف ہے – سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے – حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے

%d bloggers like this: