Official Web

(ن) لیگ نے ہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی , فردوس عاشق اعوان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے الیکشن کے بجائے ہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ کے عوام نے ن لیگ کوتاریخی دھول چٹادی، الیکشن کمیشن آفس میں نون لیگ نے پینترے بدلی، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنے پرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا،جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کے باوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے ڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا – وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ میں اخلاقی طاقت نہیں جو اپنی شکست کو تسلیم کر سکیں ، وزیر آباد کے اندر ان کو الیکشن صاف و شفاف دکھائی دیا کیونکہ وہاں پر انہوں نے الیکشن جیتا وہاں سے چند کلو میٹر دور ڈسکہ کے اندر نون لیگ کو تاریخی رسوائی کا ساما کرنا پڑا وہاں ان کو دھاندلی نظر آئی، اپنے بیانیے کو اپنی خواہش کو نیا موڑ دینا یہ نون لیگ کا طریقہ رہا ہے – انہوں نے کہا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ آنے تک نون لیگ کی طرف سے نتائج تسلیم کئے جاتے رہے بلکہ جعلی راج کماری نے اپنی فتح کا اعلان بھی کیا تھا اور اس ٹویٹ میں راج کماری نے کہیں پر یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ ان نتائج کو نہیں مانتی کیونکہ ان کو یقین تھا کہ اس کی فتح یقینی ہے لیکن جس طرح رانا ثناءاللہ نے پر امن الیکشن کو پر تشدد بنا ڈایا، الیکشن کے اندر قیمتی جانوں کا ضیاع کیا ایک خاندان کے تین بھائیوں کو گولیاں برسا کر ان کی جان لی – انہوں نے کہا کہ ان سے بڑی بدنصیبی کیا ہو گی کہ جعلی راج کماری نے ڈسکہ میں ایک دفعہ پھر پڑائو کیا، جو 20پولنگ اسٹیشنز کی بات کر رہے ہیں تو ہم وہاں پر ری پولنگ پر جانے کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہمیں پتہ ہے کہ 2018الیکشن کے جو رزلٹ ہے اس میں بھی ان 20پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی جیتی ہی، فارم 45کے مطابق 16 پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی جیتی ہے جبکہ چار پر نون لیگ جیتی ہی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 3:15منٹ تک جب سارے رزلٹ آ جاتا ہے تو پھر ان کو یاد آتا ہے کہ وہ شہر میں اکثریت لیں گے اور دیہات میں جا کر وہ الیکشن کو برابر کر دیں گی، نون لیگ کا مقصد صرف اس الیکشن کو متنازع بنانا ہے