Official Web

برتری کے باوجود این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کیلئے تیار ہیں ، شہباز گل

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عددی، قانونی ، اخلا قی برتری کے باوجود این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کروانے کیلئے تیار ہیں ، جہاں الیکشن جیت جائیں وہاں انتخاب شفاف ، جہاں ہار جائیں وہاں دھاندلی کا واویلا اپوزیشن کا پرانا شیوہ ہے – فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جس طرح ایک نسل پاکستان کو بنانے والی تھی اسی طرح پاکستان کو کھانے والی بھی ایک نسل ہے جس نے باپ، بیٹوں ، بیٹیوں ، بیویوں ، بھائیوں ، بھانجوں ، بھتیجوں ، کزنوں ، ماموں ، چاچوں اور حواریوں کی مدد سے ملک کو لوٹ کر کنگال اور اپنا خزانہ بیرون ممالک منتقل کرلیا اور اب وہاں خود عیش کررہے مگر عوام کو قرضوں کی دلدل میں پھنسادیا ہے لیکن اب ایسے عناصر کو اپنے سیاسی عزائم میں کامیابی نہیں ہوسکتی –