Official Web

این اے 75 میں دھاندلی نہیں دھاندلا کیاگیاہی،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خو اجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے – منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سعد رفیق نے کہا کہ این اے 75 میں دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلا کیاگیاہی، سرکاری فنڈز استعمال کر کے قبل انتخابات دھاندلی کی گئی ہی، ڈسکہ میں ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کرکے ووٹرز میں خوف و ہراس پیدا کیاگیا – سعد رفیق نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خوف و ہراس پھیلانے کی وجہ سے ڈسکہ میں ٹرن آئوٹ کم رہا ہی، تحریک انصاف نے کوئی ضمنی الیکشن نہیں جیتا جبکہ یہ حکومت عادی ووٹ چور ہے ، حکومت کا ایک ہی کام ہے مخالفین کو ٹارگٹ کرنا ہے – انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سمجھتے ہیں لنگر خانے کھول کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں