Official Web

چین کی سنکیانگ سے متعلق امور میں بیرونی مداخلت کی شدید مخالفت

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے تیئیستاریخ  کو پریس کانفرنس میں سنکیانگ سے متعلق  کینیڈا کے ایواننمائندگان میں بحث کو حقائق اور دانشمندی سے عاری قرار دیا۔ انہوں  نے اس اقدام کو  بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامیتعلقات کے بنیادی اصولوں کی سخت خلاف ورزی قرار دیتےہوئے کہا کہ یہ چین کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلتہے۔ چین اس کی سخت مذ مت  اور مخالفت کرتا ہے ۔

وانگ وین بین نے کہا کہ سنکیانگ کے امور انسداد  تشدد اوردہشت گردی اور انسداد انتہا پسندی سے جڑے ہوئے ہیں۔ سنکیانگ اقوام متحدہ کے "پرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کےایکشن پلانکی بھرپور پاسداری کر رہا ہے اور دیگر ممالک کےتجربات سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔ انتہا پسندی کی حوصلہ شکنیکے لیے چین کی کوششیں "اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کیعالمی حکمت عملیکی روح سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اس کے نتیجےمیں سنکیانگ میں مسلسل چار سالوں سے کوئی بھی پرتشدد اوردہشت گرد واقعہ  سامنے نہیں آیا  ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ کینیڈا کی متعدد شخصیات کو چین مخالفتعصب ترک کر نا چاہیے اور چین کے ساتھ دانشمندانہ اور منصفانہرویہ اپنانا چاہیے۔