Official Web

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی مصری ہم منصب عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فونک بات چیت

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس فروری کی شام مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین مصر کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ چین ملک کے اقتداراعلیٰ، آزادی اور علاقائی سالمیت اور ترقی کے حقوق کی حفاظت کیلئے مصر کیحمایت کرتا ہے اور مصر کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ چین انسداد کووڈ-۱۹ کی ویکسین کی تیاری میں مصر کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔

شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وبا کے منفی اثرات کو دور کر کے چین اور مصر کے مابین اہم منصوبے ہموار انداز میں آگے بڑھرہے ہیں ۔ چین مصر میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

مصر کے صدر مملکت عبد الفتاح السیسی  نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی سویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ مصر ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق  چین کےموقف کی حمایت کرتا ہے اور انسانی حقوق کے بہانے چین کےداخلی امور میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ مصر چینکے ساتھ جامع حکمت عملی کے شراکت دارانہ تعلقات کو فروغدینا چاہتا ہے۔