Official Web

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی کرغزستان کے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف سے ٹیلی فونک بات چیت

چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو کرغزستانکے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان  ایکدوسرے کی مرکزی دلچسپی کے امور پر ساتھ کھڑے ہیں۔ چیناعلیٰ میعار کے حامل کھلے پن کو وسعت دینے کی کوشش کررہاہےجس سے کرغزستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو ترقی کےزیادہ مواقع ملیں گے۔چین اور کرغزستان کے ساتھدی بیلٹاینڈ روڈ"، معیشت اور تجارت، باہمی روابط اور زراعت سمیتدیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے کہاکہ فریقین کو دونوں ممالک اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظکے لیے سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چین انسداد وبا میںکرغزستان کی مدد کر ے گا ۔

کرغزستان کے صدر سادیر نورگوزوئیچ جپاروف نے کہا کہکرغزستان ہانگ کانگ، سنکیانگ اور تائیوان سے متعلق امور پرچین کے موقف کی حمایت کرتا ہے اور "ایک چینکے اصولکے ساتھ مثبت طور پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوسایجنڈے کے موقع پرصدر شی جن پھنگ کی کثیرالجہت پسندی اورکھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی اپیل موجودہ صورتحال میں انتہائیاہمیت کی حامل ہے۔ کرغزستان چین کے ساتھ مل کر بنی نوعانسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کو آگے بڑھائےگا۔ انہوںنے یقین کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پھنگ کی رہنمائی میں چینیعوام نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔