Official Web

چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی” سنکیانگ کی خصوصی تشہیری کانفرنس کا ارمچی میں انعقاد

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بیرونی روابط کے ترجمان حو جاو مینگ نے بائیس تاریخ کو اعلان کیا کہ  پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ بیرونی روابط  اور سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کمیشن کے زیر اہتمام "چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی " سنکیانگ کی خصوصی تشہیری کانفرنس آج ارمچی میں منعقد ہورہی ہے۔اس کانفرنس میں اسی ممالک سے تقریباً دو سو غیر ملکی سیاسی جماعتوں، عالمی اداروں ، سماجی تنظیموں، ذرائع ابلاع اور تھنک ٹینک کے تین سو سے زائد غیرملکی مہمان آن لائن شرکت کریں گے۔
"چینی کمیونسٹ پارٹی کی کہانی"  کے عنوان پر خصوصی تشہیر ی کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ عالمی برادری سے نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تصور اور اس تصور کی روشنی میں چین کے مختلف علاقوں میں حاصل کردہ کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔موجودہ تشہیر ی کانفرنس میں عوام کی خوشحال زندگی کے موضوع سے متعلق امور جن میں عوام کی صحت ، انسداد غربت اور قومیتی اتحاد سمیت دیگر امور شامل ہیں کے حوالے سے سنکیانگ میں ہونے والی حقیقی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: