Official Web

چینی وزیر خارجہ وانگ ای انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بائیس تاریخ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو نمایاں اہمیت دیتی ہے ، عوام کی مرکزی اہمیت پر مبنی انسانی حقوق کے تصور پر عمل پیرا ہے  اوراپنے قومی تقاضوں کے مطابق انسانی حقوق کی ترقی کو کامیابی سےآگے بڑھا تے ہوئے عالمی سطح پر سراہے جانے والی کامیابیاںحاصل کی گئی ہیں۔ چین انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق سے وابستہ دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں بھرپور طور پر شریک ہے   اور عالمی انسانی حقوق کی گورننس میں چینی دانش اور چینی حلکے تحت تعاون کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق چین کے تصور ، عملی اقدامات اور تجربات کا تبادلہ کریں گے  اور چین کی جانبسے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی گورننس کے بارے میں اہمخیالات اور تجاویز پیش کریں گے ۔چینی وزیر خارجہ بنی نوعانسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کو فروغ دیںگے۔