Official Web

دو ہزار اکیس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی

دستاویز نمبر 1  دیہی ترقی پر مرکوز
اکیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے دو ہزار اکیس کی پہلی دستاویز جاری کردی ہے۔حسب معمول دستاویز نمبر 1 زراعت اور دیہی علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے۔
مذکورہ دستاویز  پانچ حصوں پر مشتمل ہے ، جن میں  مجموعی تقاضے ، دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے نتائج کی تقویت اور دیہی ترقی، زرعی جدت کاری کا فروغ ، دیہی بنیادی تنصیبات کی  تعمیر ، اور دیہات، زراعت اور کسانوں سے متعلق امور میں  پارٹی کی مجموعی قیادت  کی مضبوطی شامل ہیں۔
دستاویز میں یہ طے کیا گیا ہے کہ دیہی تعمیر کو پوری اہمیت دی جائے ، دیہی صنعت  ، ثقافت اور ماحولیات کو فروغ دیا جائے ، زراعی ، ماحولیاتی اور ثقافتی تحفظ پر زور دیا جائے ،زراعت اور دیہی علاقوں کی جدت کاری ، دیہات اور شہروں کی ہم آہنگ ترقی اور  دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری سمیت امور پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔