Official Web

کیا ’پارٹی گرل‘ دنانیر مبین زلمی کیمپ کا حصہ بننے والی ہیں؟

کراچی: (سپورٹس ڈیسک)پارٹی ویڈیو سے مشہور ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی حال ہی میں شیئر کی گئی پوسٹ سے اشارہ مل رہا ہے کہ وہ پشاور زلمی کیمپ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔دنانیر مبین نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں وہ پیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔ تصاویر کے کیپشن میں دنانیر نے لکھا پیلا رنگ سیزن کا آفیشل رنگ ہے۔اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے سوال پوچھا کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟ اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے زلمی کنگنڈم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر کے بعد اب دنانیر مبین بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہونے والی ہیں۔دنانیر مبین کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی یہی کہا گیا کہ وہ زلمی کیمپ جوائن کرنے والی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے پشاور زلمی جوائن کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے 16 فروری کو ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے گزشتہ روز ترک اداکارہ اسرا بلگیچ المعروف حلیمہ سلطان کو اپنی فرنچائز کا ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ جب کہ پشاور زلمی کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ سے ہانیہ عامر کے زلمی کنگڈم کا حصہ بننے کا اعلان کیا گیا۔