Official Web

گیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے, آصف زرداری

کّراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گی،سینیٹ الیکشن میں حکومت کو ضمنی الیکشن سے بھی بڑا سر پرایز دیں گے – تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنرمخدوم احمد محمود بھی موجود تھے آصف علی زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان و دیگر سے رابطوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گیلانی صاحب اب سلیکٹڈکے گھبرانے کا وقت آگیا ہے آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانا میری خواہش تھی مخدوم احمد محمود جیسے دوست آپ کے ساتھ ہیں آپ برا سرپرائز دیں گے – انہو ں نے کہا کہ ضمنی الیکشن اورسینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا جس کا نتیجہ ضمنی الیکشن میں سب نے دیکھ لیا حکومت کیلئے سینیٹ کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہو گا – انہو ں نے یوسف رضاگیلانی کو متوجہ کرتے ہو ئے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کیلئے کوشاں ہے – قبل ازیں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کیااورن لیگ کے ایم این ایز کااجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں – خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانافضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں

%d bloggers like this: