Official Web

سکیورٹی فورسز کا آپریشن 2 دہشتگر ہلاک ,1 جوان شہید

میرانشاہ: (مانیٹر نگ ڈیسک) شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی  بناءپر کیے گئے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک جوان مادرِ وطن پر قربان ہو گیا ہے – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں ا?پریشن کیا یہ ا?پریشن گزشتہ رات کیا گیا اور خفیہ معلومات کی بناء پر کیا گیا – آئی ایس پی آرکے مطابق خفیہ معلومات کی بناء پر کیے گئے ا?پریشن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دہشتگرد کمانڈر رحمت الیاس خالد سمیت دو دہشتگرد مارے گئے – دہشتگرد کمانڈر رحمت عرف خالد بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا – آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد کمانڈر اغواء برائے تاوان، بھتہ اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا – سرچ ا?پریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برا?مد ہوا – پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی بناء پر ہونے والے ا?پریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا حوالدار شہزاد رضا مادرِ وطن پر قربان ہو گیا –