Official Web

ن لیگ نے مخالفین کو بری طرح شکست دی، مریم نواز

ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے دوران ان کا بس نہیں چلا تو فائرنگ کرادی تاکہ  مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو ووٹ ڈالنے سے خوفزدہ کرسکیں لیکن ڈسکہ کی عوام نے تمام حربے ناکارہ کردئیے اور وزیر اعظم عمران خان کی بے وقوفی نے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بنا دیا، ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی ، ڈسکہ اوروزیرآباددورکی بات،نوشہرہ میں گھس کے مارا، ووٹ چوروں نے جو ظلم کیاوہ سب کوبتائیں گی، ظلم کاحساب اس دنیااوراگلی دنیامیں بھی دیناپڑیگا، ہمارا مطالبہ ہے ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں ، دوبارہ انتخابات ہوئے تبدیلی کو قبر میں دفنا دیں گے – اتوار کو ڈسکہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پاوری اسٹائل میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھند ہی، یہ ڈسکہ ہے ، اور یہ عمران خان عوام کا ووٹ چوری کرتے پکڑا گیا ہے – انہوں نے کہا کہ کیا دھند صرف انہی 20 پولنگ اسٹیشنز پر تھی جن کے افسران غائب ہوئے – ڈسکہ ملا تو بکسہ گم، بکسہ ملا تو ڈسکہ گم – عمران خان کی دھندمیں نظرآنیوالی سیاسی بصیرت کوسلام پیش کرتی ہوں – عمران خان کیوزرااورمشیروں کوسلام پیش کرتی ہوں – عمران خان نیڈسکہ کیالیکشن کوپوریپاکستان کاالیکشن بنادیا – پاکستان کے عو ام نے2018میں ایک باردھوکاکھالیا – اس بار (ن) لیگ کے کار کنوں نے و وٹ چوری ہونے نہیں دیا، میرے 2شیروں نے و وٹ چوروں کوپکڑا،عادل اورعطاءاللہ تارڑ کو شاباش – عوام جاگ رہے ہوں تو ووٹ چورکی کوئی ترکیب کامیاب نہیں ہوتی، پولنگ روکی گئی تو شیروں نے پولنگ اسٹیشنزکے د روازے توڑ دیئے – مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ہار گئی ہے – ڈسکہ اوروزیرآباددورکی بات،نوشہرہ میں گھس کے مارا – ووٹ چوروں سے کہتی ہوں ،شرم کروحیاکرو – ڈسکہ کے عوام نے و وٹ چوروں اورخوف و ہراس کوشکست دی – اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ جاں بحق بچے کے والد سے اظہارافسوس کرتے ہیں – ذیشان کی جان گئی،لیکن مقدمہ اس کے بھائی کیخلاف درج کیاجارہاہے – ذیشان کوووٹ پرپہرہ دینے پرنشانہ بنایاگیا – ذیشان کوسیدھی گولیاں مار کر قتل کردیاگیا – اگرپتہ ہوتایہ 2قیمتیں جانیں لیں گے تو ڈسکہ کی سیٹ انکوصدقے میں دے دیتے – انہوں نے کہا کہ ووٹ چوروں نے جو ظلم کیاوہ سب کوبتائیں گی، ظلم کاحساب اس دنیااوراگلی دنیامیں بھی دیناپڑیگا – مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کیکارکن کے خاندان سے بھی اظہارتعزیت کرتے ہیں – مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے سارے حربے آزمالیی، یہ لوگ کھل کر سامنے آگئے – ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ انتخابی عملہ ووٹوں سے بھرا تھیلا لے جا کر گاڑی میں بیٹھا اور عادل اور عطا اللہ تارڑنے اس انتخابی افسر کو گاڑی سے اتارا اور پولنگ اسٹیشن پر لے جا کر کھڑا کردیا – مریم نواز نے کہا کہ وہ اس قدر ڈھیٹ تھا کہ وہاں کھڑے ہو کر لوگوں کو فون کرتا رہا کہ مجھے بچاوأ لیکن کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا کیونکہ وہ عوام کی گرفت میں آگیا تھا – انہوں نے کہا کہ جب دوبارہ گنتی ہوئی تو 300 ووٹ جعلی نکلے اس لیے کہتی ہوں کہ ووٹ کو عزت دینے والوں نے خوف کو شکست دے دی – ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان، ان کے وزرا اور مشیروں کو سلام پیش کرتی ہوں جن کی نااہلی اور ناجائز طریقوں سے ڈسکہ کا الیکشن پورے پاکستان کا الیکشن بن گیا – انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے انتخابات سے ظاہر ہو گیا کہ الیکشن 2018 میں کس طرح انتخابات چھینے گئے – مریم نواز نے کہا کہ جب 14 گھنٹے کے بعد مختلف پولنگ کا 20 اغوا شدہ انتخابی عملہ صبح الیکشن کمیشن پہنچا تو وہ یہ بتانے سے قاصر تھے کہ انہیں کون لے کر گیا، کہاں لے کر گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا – انہوں نے کہا کہ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور اگر دوبارہ انتخابات ہوئے تبدیلی کو قبر میں دفنا دیں گے – مریم نواز نے کہا کہ حکمراں جماعت کے مشیروں نے جواز پیش کیا کہ دھند ہہت تھی، دھند بھی بڑی سمجھدار ہے کہ صرف ادھر گئی جہاں سے 20 انتخابی عملہ غائب ہوا –