Official Web

ن لیگ دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہی, شبلی فراز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد کی سیاست پر یقین رکھتی ہی، الیکشن کمیشن ڈسکہ انتخابات کی تحقیقات کر رہا ہی، (کل تک حقائق سامنے آجائیں گے – اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ماضی کے جھوٹ اور گمراہ کن بیانات کا کوئی ثانی نہیں ہی، ن لیگ ماضی میں انتخابات جیتنے کیلئے دھونس، پیسہ، دھمکیوں سمیت ہر حربہ استعمال کرتی رہی ہے (باقی صفحہ7بقیہ نمبر63) ، اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ جو الیکشن وہ جیتیں وہ ٹھیک اور جو ہاریں وہ دھاندلی ہی، اگر دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں میں کامیاب ہوتی – انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈسکہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کر رہا ہی، منگل تک حقائق سامنے آ جائیں گی، الیکشن کمیشن جو فیصلہ کرے گا، اسے قبول کریں گے – وفاقی وزرا اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (م) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ دھونس، پیسے اور قتل وغارت کی سیاست کی – ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں ہے – ڈسکہ کے حلقہ این اے 75 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کو سبوتاڑ کرنے کیلئے (ن) نے اپنے سپیشلسٹ رانا ثناء اللہ اور میاں جاوید لطیف کو یہاں بھیجا تھا – مگر مریم نواز ا?ج مگرمچھ کے ا?نسو بہا رہی تھیں – ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ساری جانیں گئیں ، یہ سب کچھ الیکشن کو ا?لودہ اور عوام کو ڈرانے کیلئے کیا گیا – پچھلے ایک ماہ سے ان کی لیڈرشپ کہہ رہی تھی کہ اب الیکشن بندوق سے جیتیں گے – ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک سے پیسے اور دھونس کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں – سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کا منفاقانہ رویہ ہے – اپوزیشن والے سارے وہی لوگ جنہوں نے ووٹ خریدے اور بیچے ہیں – اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں نوشہرہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم ہم نے تودھاندلی کا گلا نہیں پھاڑا – یہی ایک جمہوری اور آمر کی گود میں پلنے والی جماعت میں فرق ہے – فواد چودھری نے کہا کہ مریم بی بی کی والدہ نے ایک حلقے میں 3 ارب خرچ کیا تھا – ہماری پنجاب حکومت اس ضمنی الیکشن میں بالکل غیر جانبدار رہی – اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو اس کا الزام تو ہمیں لگانا چاہیے – مریم نواز نے تو رات کو ایک بجے ہی جیت کا اعلان کر دیا تھاî